بسم اللہ الرحمن الرحیم 
Let's multiply GOODNESS 

میں ایک دکان میں کسی کام کی وجہ سے رکا ہوا تھا۔ ایک صاحب فون پر بات کررہے تھے۔ اچانک زور سے چلائے، موبائیل اس سے چھین لو اور آئندہ مت دینا۔ وہ کسی بڑی عمر کے فرد سے کہہ رہے تھے کہ بچے کے ہاتھ سے موبائیل چھین لو اور دوبارہ مت دینا۔
بچوں میں موبائیل کی لت بہت تیزی سے سرایت کرتی جارہی ہے۔ اس لت سے چھٹکارا پانے کے دو متبادل ہیں۔
۱۔ انہیں جسمانی کھیل کود میں مصروف کردیا جائے ۲۔ انہیں پڑھنے میں منہمک کردیا جائے۔
یہ دونوں ہی تراکیب بہت کارآمد ہیں اور ان سے بچوں کو بہ آسانی موبائل سے دور رکھا جاسکتا ہے۔


ڈاکٹر عبدالماجد انصاری
ڈائریکٹر، گڈ کیریکٹر کمپنی