بسم اللہ الرحمن الرحیم
Let's multiply GOODNESS
ایک تعلیمی ادارے میں تقسیم انعامات کی تقریب میں اس ادارے کے ماضی کے چند طلبہ کو، جو آج اپنا ایک مقام بنا چکے ہیں، بھی مدعو کیا گیا تھا۔ ایک طالب علم نے اپنی تقریر میں بتایا کہ آٹھویں کلاس میں جب میرا نتیجہ کمزور تھا تو ایک دن ادارے کے سربراہ نے مجھ سے انفرادی طور پر پوچھا کہ میرے کیا مسائل ہیں؟ میرا نتیجہ کمزور کیوں ہے؟ اگر وجہ بتاو تو ہم مدد کریں گے۔ انہوں نے آگے یہ بتایا کہ جب میں نے اپنے خراب نتیجے کے اسباب پر غور کیا تو معلوم ہوا کہ خود میری غلطی ہے۔ میں سنجیدہ نہیں ہوں۔ قیمتی وقت ضائع کیا جارہا ہے۔ اس لیے میں نے تہیہ کیا کہ مجھے دسویں میں اچھا نتیجہ حاصل کرنا ہے جس کے لیے میں نے خود کو تبدیل کیا۔ تالیوں کی گونج میں انہوں نے بتایا کہ دسویں میں انہیں چھیاسی فی صد نمبرات حاصل ہوئے۔
کبھی کبھی ایک جملہ بھی کسی کی زندگی سنوارنے میں مددگار ثابت ہوتا ہے۔
ڈاکٹر عبدالماجد انصاری
ڈائریکٹر گُڈ کیریکٹر کمپنی