بسم اللہ الرحمن الرحیم
Let's multiply GOODNESS
ایک صاحب کی آفس میں جب میں اجازت لے کر اندر پہنچا تو ان سے ملنے کے لئے دو تین نوجوان پہلے سے موجود تھے۔ میں نے دیکھا کہ نوجوان تعلیمی اسکالرشپ کا فارم پُر کرکے آفس میں داخل کررہے ہیں۔ معلوم ہوا کہ میزبان صاحب کا ایک ٹرسٹ ہے جس کے تحت وہ مستحق اور غریب طلبہ کی مالی اعانت کرتے ہیں۔ واہ! کتنا نیک کام ہے۔
اگر ہم میں سے ہر فرد ایک بچے کی مالی اعانت کا ذمہ اپنے سر لے لے تو کتنے ہی سارے غریب اور مستحق بچوں کا مستقبل سنور جائے۔
ایک گذارش اور بھی ہے۔ کاش مالی اعانت کا یہ سلسلہ تعلیم کے ساتھ ساتھ بچوں کی تربیت کے لیے بھی دراز کیا جائے تاکہ تربیت کرنے والوں کو بھی آسانی ہو۔
ڈاکٹر عبدالماجد انصاری
ڈائریکٹر گُڈ کیریکٹر کمپنی