بسم اللہ الرحمن الرحیم 
Let's multiply GOODNESS 

ایک آئی ٹی انجینئر صاحب نے دورانِ گفتگو حیرت انگیز باتیں بتائیں۔ فرمایا کہ اب کمپنیز میں ڈیجیٹل امپلائیز بنائے جارہے ہیں اور ان سے کام لیا جارہا ہے۔ انہوں نے یہ انکشاف کیا کہ ان کی کمپنی میں کئی ڈیجیٹل امپلائیز ہیں جو دکھائی نہیں دیتے۔ ان کے لیے کمپیوٹر مختص کیا گیا ہے۔ وقتِ مقررہ پر ڈیجیٹل امپلائی آتا ہے، دکھائی نہیں دیتا، کمپیوٹر آن کرتا ہے اور اپنا کام شروع کر دیتا ہے۔ یہ مصنوعی ملازم وقت کا پابند، کام کرنے میں مستعد اور بلا وجہ چھٹی نہیں لیتا ہے۔
کیا انسان کا بنایا ہوا ماڈل اب خود اس کے لیے ہی مصیبت بن رہا ہے؟ اگر ہاں تو اب ہمیں بھی ڈیجیٹل امپلائی کے جتنا ہی ڈسپلینڈ اور با اخلاق بننا پڑے گا ورنہ متبادل حاضر ہے۔

ڈاکٹر عبدالماجد انصاری
ڈائریکٹر گُڈ کیریکٹر کمپنی