بسم اللہ الرحمن الرحیم 
Let's multiply GOODNESS 

ایک صاحب مالی طور پر بہت پریشان تھے۔ انہیں یہ مشورہ دیا گیا کہ چھوٹا کاروبار شروع کریں۔ سُنتے ہی وہ وسائل کی کمی کا رونا رونے لگے۔ میرے پاس پیسہ نہیں ہے، دکان نہیں ہے، معلومات نہیں ہے اور کوئی مددگار بھی نہیں ہے۔
عرض یہ کیا گیا کہ آپ کے مالی مسائل کی وجہ وسائل کی کمی نہیں بلکہ جذبے کی کمی ہے۔ جن کے دلوں میں آگے بڑھنے اور ترقی کرنے کا جنون ہوتا ہے وہ سارے وسائل کی کمی کے باوجود کاروبار شروع کرلیتے ہیں۔ حیرت سے بولے، کیسے؟ کہا گیا کہ ہر شہر میں بازار کی دکانیں کھلنے سے پہلے صبح پانچ بجے سے آٹھ بجے تک اور دکانیں بند ہونے کے بعد رات نو بجے سے بارہ بجے تک ہزاروں افراد چھوٹا موٹا ٹھیلہ لگاکر متعدد اقسام کی چیزیں فروخت کرتے ہیں اور اچھا کما لیتے ہیں۔
کہنے لگے کہ میں بھی کوشش کروں گا۔


ڈاکٹر عبدالماجد انصاری

ڈائریکٹر گڈ کیریکٹر کمپنی