بسم اللہ الرحمن الرحیم
Let's Multiply Goodness
پرسوں کے واقعے بہتر کون؟ ( نمبر 1912 ) کے جواب میں متعدد قارئین نے ساٹھ فی صد کے طالب علم کو بہتر بتایا۔ مالیگاؤں سے شیخ عبدالماجد نے یہ تحریر لکھ کر بھیجی ہے۔ سب کا بہت شکریہ
"اخلاق اور کردار کے اعتبار سے دوسرا طالب علم بہتر ہے۔ کیونکہ علم کا اصل مقصد انسان کو بہتر انسان بنانا بھی ہے۔ اگر اعلیٰ تعلیم کے باوجود اخلاق نہ ہوں تو وہ علم اپنی حقیقی افادیت کھو دیتا ہے۔
بہترین طالب علم وہ ہے جس کے اخلاق بھی اچھے ہوں اور تعلیمی کارکردگی بھی عمدہ ہو۔
اسکولوں کو چاہیے کہ صرف زیادہ نمبر لینے والوں کی ہی نہیں بلکہ اچھے اخلاق، دیانت داری، خدمت، نظم و ضبط اور احترامِ اساتذہ رکھنے والے طلبہ کی بھی حوصلہ افزائی کریں۔ اس سے دوسرے طلبہ کو بھی اچھے کردار کی ترغیب ملے گی۔"
ڈاکٹر عبدالماجد انصاری
ڈائریکٹر گُڈ کیریکٹر کمپنی