بسم اللہ الرحمن الرحیم
Let's multiply GOODNESS
بچوں کی اخلاقی تربیت کرنے کے عنوان پر اساتذہ کرام سے گفتگو میں ایک استاد نے یہ مسئلہ پیش کیا کہ کثیر تعداد میں بچے اسکول دیری سے آتے ہیں اور اس کی وجہ یہ ہے کہ وہ رات دیر تک موبائیل دیکھتے رہتے ہیں۔ حل کیا ہے؟
یہ کہا گیا کہ صبح کے پہلے پیریڈ میں بروقت آنے پر اسکول انتظامیہ یا اساتذہ کی جانب سے بچوں کو ترغیبی انعامات دیے جائیں۔ مثلاً چاکلیٹ، پین، بسکٹ، تمغہ، سند، ٹوپی، دوپٹہ، جھنڈہ، بیاض، بیچ، کتاب، اسٹیشنری، لغت، فیس میں رعایت وغیرہ وغیرہ۔
سزا کے مقابلے میں ترغیب و تربیت زیادہ موثر حکمت عملی ہے۔
ڈاکٹر عبدالماجد انصاری
ڈائریکٹر گُڈ کیریکٹر کمپنی