بسم اللہ الرحمن الرحیم
Let's multiply GOODNESS
میں ایک کرانے کی دکان پر پہنچا تو پہلے سے وہاں میاں اور بیوی سامان خرید رہے تھے۔ وہ سامان کا نام بولتے جاتے اور دکان دار سامان نکال کر کاونٹر پر رکھتا جاتا۔ آخر میں دکان دار نے سب اشیاء کی قیمتیں ٹائپ کرکے پرنٹیڈ بِل بنادیا۔ بِل بنانے کے بعد انہیں یاد آیا کہ کچھ اور سامان خریدنا ہے۔ اس لیے انہوں نے دوبارہ بولنا شروع کردیا۔ چند چیزوں کے بعد دکان دار نے اب پرنٹیڈ بِل کے پیچھے دوبارہ سب سامانوں کی قیمتیں لکھ کر دوسرا بِل تیار کیا۔ اب اچانک انہیں مزید کچھ سامان خریدنے کا خیال ہوا اور وہ پھر نئے سامانوں کے متعلق بولنے لگے۔ دکان دار نے نئے سامانوں کی قیمتیں لکھے ہوئے بِل میں ہی شامل کرکے کُل رقم بتادی۔ اس پورے مرحلے میں کافی وقت صرف ہوا اور میرے علاوہ کچھ گراہک بھی انتظار کرتے رہے۔ اگر وہ پہلے سے مکمل فہرست بناکر آتے تو قیمتی وقت کا زیاں نہیں ہوتا۔ یاد رہے کہ دوسروں کو تکلیف دینا اور نقصان پہنچانا بُرا عمل ہے۔
ڈاکٹر عبدالماجد انصاری
ڈائریکٹر گُڈ کیریکٹر کمپنی