بسم اللہ الرحمن الرحیم
Let's multiply GOODNESS 

ایک اسکول کی آفس میں ذمہ داران آپس میں اس بات پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہہ رہے تھے کہ فلاں بچے کو اس کی مسلسل بدتمیزیوں کی وجہ سے سسپنڈ کردیا گیا ہے۔ میں نے ادباً یہ عرض کیا کہ مسئلے کا یہ حل یا تو عارضی ہے یا بے فائدہ۔ اگر یہ پوچھا جائے کہ اس حل سے کیا بچوں کی بدتمیزی میں کمی آگئی؟ کیا وہ بچہ خود سُدھر گیا؟ جواب سب کو معلوم ہے۔
اس مسئلے کا پائیدار، یقینی اور دور رس حل صرف اور صرف بچوں کی اخلاقی تربیت کرنا ہے۔ جب تک بچوں کی زہن سازی نہیں ہوگی صرف ان کی حرکات کو بدلنا مشکل اور بے فائدہ کوشش ہے۔
آئیے بچوں کی اخلاقی تربیت کرنے میں تن من دھن سے جُٹ جائیں۔

ڈاکٹر عبدالماجد انصاری

ڈائریکٹر، گڈ کیرکٹر کمپنی