بسم اللہ الرحمن الرحیم
Let's multiply GOODNESS
ایک تعلیمی ادارے کے سربراہ نے یہ جاننا چاہا کہ
بچوں کی اخلاقی تربیت کرنے کے متعلق گُڈ کیریکٹر کمپنی کے مقاصد کیا ہیں؟
عرض یہ کیا گیا کہ:
۱۔ امتحان ہال میں کوئی سُپروائزر نہ ہو تو بھی بچے نقل نہ کریں۔ ۲۔ ادارے کی عمارت کو صاف ستھرا اور کسی بھی نقصان سے محفوظ رکھنے کی ذمہ داری ادارے کے بچوں نے لے لی ہو۔ ۳۔ اسکول چھُٹنے کے بعد بچے راستوں پر قطار سے چلیں اور پُر سکون انداز سے گھر جائیں۔ ۴۔ بچے جھوٹ نہ بولیں۔ ۵۔ شرارت کریں لیکن آپس میں بدتمیزی اور مار پیٹ نہ کریں۔ ۶۔ والدین، اساتذہ، علم اور کتابوں کی عزت کریں۔ ۷۔ پڑھائی مکمل ہونے کے بعد ادارے سے جُڑے رہیں اور احسان مندی کے طور پر ادارے کو دامے، درمے اور سُخنے فائدہ پہنچائیں۔
جو ادارے ان مقاصد کو حاصل کرنا چاہتے ہیں وہ گُڈ کیریکٹر کمپنی کی خدمات حاصل کریں۔
ڈاکٹر عبدالماجد انصاری
ڈائریکٹر، گڈ کیرکٹر کمپنی