بسم اللہ الرحمن الرحیم 
Let's multiply GOODNESS 

ایک معروف تعلیمی ادارے کے انتظامیہ کے پاس جب ہم لوگ بچوں کی اخلاقی تربیت کرنے کی گذارش لے کر پہنچے تو اراکین انتظامیہ نے ہمارا پُر تپاک خیر مقدم کیا۔ ایک صاحب نے فرمایا کہ بچوں کی بگڑتی اخلاقی صورت حال کے متعلق میں بہت فکر مند رہتا ہوں۔ کبھی کبھی رات کو نیند نہیں آتی ہے۔ یہ ہماری ذمہ داری ہے کہ ہم بچوں کی تعلیم اور تربیت دونوں پر خوب دھیان دیں۔ انہوں نے گُڈ کیریکٹر کمپنی کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ بچوں کی اخلاقی تربیت کرنا وقت کی اہم ضرورت ہے اور آپ سب اس مقصد کے تحت اس ادارے کے بچوں کے کردار کو بہتر بنانے کی جو کوشش کررہے ہیں اس میں ہمارا پورا تعاون رہے گا۔
میں انتظامیہ کے سبھی اراکین کا تہہ دل سے شکریہ ادا کرتا ہوں کہ انہوں نے بچوں کی اخلاقی تربیت کرنے کو اہم جانا اور ذمہ داری گُڈ کیریکٹر کمپنی کو دی۔
آپ سب دعا فرمائیں کہ ہم سب مل کر مثالی اخلاقی معاشرہ تشکیل دینے میں کامیاب ہو جائیں۔

ڈاکٹر عبدالماجد انصاری

 ڈائریکٹر گُڈ کیریکٹر کمپنی