بسم اللہ الرحمن الرحیم 
Let's multiply GOODNESS 

ایک تعلیمی ادارے کے سربراہ نے بتایا کہ معیاری تعلیم کے حصول کے لیے ایک نظام بنایا گیا ہے۔ ۱۔ ہر چھ کلاس پر آٹھ اساتذہ کا تقرر کیا جاتا ہے تاکہ اگر کوئی استاد غیر حاضر رہیں تو فاضل اساتذہ کلاس میں چلے جائیں اور بچوں کا تعلیمی نقصان نہ ہو۔ ۲۔ اساتذہ کی رہنمائی کرنے کے لیے ہر کلاس کے تمام اساتذہ کے لیے ایک رہنما کا تقرر کیا گیا ہے۔ اس طرح پہلی جماعت سے دسویں جماعت تک کے لیے دس رہنما مقرر ہیں۔ ۳۔ تمام رہنماؤں کی مدد کے لیے ایک سُپروائزر ہیں۔ ۴۔ سُپروائزر ہیڈ ماسٹر کو جواب دہ ہیں۔ ۵۔ ہیڈ ماسٹر انتظامیہ کو رپورٹ کرتے ہیں۔
اس نظام کے دو مقاصد ہیں۔ ایک نگرانی اور دوسرے بروقت رہنمائی۔ اکثر یہ ہوتا ہے کہ جب کوئی تعلیمی مسئلہ درپیش ہوتا ہے تو اس کو حل کرنے کے لیے ذمہ دار یا موجود نہیں ہوتے یا بہت مصروف ہوتے ہیں۔ اس نظام میں ہر سطح پر ذمہ دار موجود ہیں تاکہ فورا مسئلے کو سمجھا اور حل کردیا جائے۔ سبھی کو بہتر سے بہتر معیار تعلیم کا مقصد دیا گیا ہے اور سب ایک دوسرے کے تعاون سے ادارے کو آسمان کی بلندیوں تک لے جانا چاہتے ہیں۔ قابل مبارک باد ہیں سب کے سب۔ 

ڈاکٹر عبدالماجد انصاری، ڈائریکٹر گُڈ کیریکٹر کمپنی