بسم اللہ الرحمن الرحیم
Let's Multiply Goodness
ایک جنکشن پر سڑک کے کنارے ایک معذور شخص بھیک مانگ رہا تھا۔ چلتے چلتے میں نے دیکھا اور سُنا کہ ایک صاحب انہیں ان کی معذوری کے علاج کے متعلق ڈاکٹر اور اسپتال کے متعلق رہنمائی فرما رہے ہیں۔ واہ! شاباش!
ہم میں سے اکثر فقیروں کو مالی مدد کرنے کو ہی اہم جانتے ہیں لیکن ایسے بیمار یا معذور افراد کو ان کے علاج کے متعلق اگر صحیح معلومات دی جائے اور رہنمائی کردی جائے تو بہت ممکن ہے کہ وہ علاج کرکے صحتیاب ہو جائیں اور بھیک مانگنا بند کردیں۔ کوشش کرنا ہمارا فرض ہے اس لیے معاشرے کی بہتری کے لیے کوشش کرتے رہنی چاہیے۔
ڈاکٹر عبدالماجد انصاری
ڈائریکٹر گُڈ کیریکٹر کمپنی