بسم اللہ الرحمن الرحیم
Let's multiply GOODNESS
میرا یہ ماننا ہے کہ آج کل کے بچوں میں بھی بے شمار اخلاقی خوبیاں اور اچھائیاں موجود ہوتی ہیں لیکن شاید ہمارے معاشرے، اداروں، محلوں اور گھروں میں دوسروں کی اچھائیاں دیکھنے اور ان کی پذیرائی کرنے کا رواج کم ہی ہے۔ اس کا ایک ثبوت یہ ملا کہ ایک تعلیمی ادارے میں جب نویں کلاس کی بچیوں سے یہ پوچھا گیا کہ کون کون اپنی والدہ کے پیر دبا کر ان کی خدمت کرتی ہیں؟ خوشیوں بھرا وہ منظر تھا جب سب بچیوں نے ہاتھ اُتھا کر ہاں کہا۔
بچوں کی اخلاقی تربیت ان کی اچھائیوں کو بنیاد بناکر کی جاسکتی ہے۔
ڈاکٹر عبدالماجد انصاری
ڈائریکٹر گُڈ کیریکٹر کمپنی