بسم اللہ الرحمن الرحیم 
Let's multiply GOODNESS 

ایک ادارے کے سربراہ کی آفس میں اجازت لے کر ان کے ماتحت داخل ہوئے اور یہ بتایا کہ ہم فلاں صاحب سے برسوں سے کئی اشیاء خریدتے ہیں۔ کل اتفاق سے میں نے ایک سامان کا بازار میں دام پوچھا تو معلوم ہوا کہ انہوں نے ہمیں وہی چیز بہت مہنگے داموں میں فروخت کیا ہے۔ آگے کہا کہ ہم جن پر برسوں میں سے اعتماد کرکے سامان خریدتے ہیں انہوں نے ہمارے اعتبار کا خون کیا ہے اور ہم سے لاکھوں روپئے زیادہ وصول کیے ہیں۔
سربراہ صاحب بہت ناراض اور رنجیدہ ہوگئے اور بولے کہ اگر ایسا ہے تو ان سے سامان خریدنا بند کردیا جائے گا اور جتنا زیادہ پیسہ انہوں نے ہم سے لیا ہے واپس مانگا جائے گا۔
اعتبار برسوں میں بنتا اور منٹوں میں ٹوٹتا ہے۔


ڈاکٹر عبدالماجد انصاری
ڈائریکٹر گُڈ کیریکٹر کمپنی