بسم اللہ الرحمن الرحیم 
Let's multiply GOODNESS 

میں ایک ادارے کی اے سی آفس میں تقریبا ایک گھنٹے کی میٹنگ کے بعد، دوپہر کے ایک بجے چلچلاتی دھوپ میں بازو کی بلڈنگ میں کسی کام سے گیا۔ وہاں مجھے ٹیریس فلور پر جانا تھا جہاں پترے کا ایک شیڈ تھا۔ ابھی میرے بدن میں اے سی کی سردی کے اثرات قائم تھے کہ اچانک شدید گرم ہوا کے ماحول میں پہنچ گیا۔ درجہ حرارت کی اس زبردست تبدیلی سے مجھے ایک بات کا شدید احساس ہوا کہ ہَیو اور ہَیو ناٹ کے معیار زندگی میں بہت بڑا فرق ہے۔ ہَیو ناٹس بچارے زندگی کی کئی بنیادی ضرورتوں سے بھی محروم ہیں۔ 
ایسے میں ہمیں ہمیشہ ان نعمتوں کا شکر ادا کرتے رہنا چاہیے جو ہمیں میسر ہیں اس لیے کہ نعمت جب چھِن جاتی ہے تب اس کا احساس ہوتا ہے اور تب شاید دیر ہوچکی ہوتی ہے۔

ڈاکٹر عبدالماجد انصاری 
ڈائریکٹر گُڈ کیریکٹر کمپنی