بسم اللہ الرحمن الرحیم 
Let's multiply GOODNESS 

بچوں اور اساتذہ کی بہتری کے لیے منعقد کیے گئے پروگرامس میں ایک ادارے کے سربراہ بطور میزبان دن بھر ہمارے ساتھ  شریک رہے۔ بعد میں انہوں نے بتایا کہ انہوں نے خود کو مختلف فلاحی اداروں کے ذریعے ملک و قوم کی خدمت کرنے کے لیے وقف کردیا ہے۔ صبح گھر سے نکل کر رات تک وہ تعلیم اور صحت کے زمرے میں کئی اداروں کے ذریعے اپنی بے لوث خدمات انجام دے رہے ہیں۔ آگے انہوں نے فرمایا کہ یہ سب وہ صرف اور صرف انسانیت کے لیے کرتے ہیں۔ 
واہ! شاباش! زندہ باد!
کتنا نیک مقصد ہے۔ کاش ایسے مخلص افراد کی تعداد میں اضافہ ہوتے جائے۔

ڈاکٹر عبدالماجد انصاری
ڈائریکٹر، گُڈ کیریکٹر کمپنی