بسم اللہ الرحمن الرحیم
Let's multiply GOODNESS
ایک کارپوریٹ آفس میں میرے ایک مسئلے کے لیے جب میں پہنچا تو کسٹمر کیئر آفیسر نے مسئلے کو حل کرنے کے لیے آن لائن تقریبا ایک گھنٹے تک کوشش کی لیکن مسئلہ حل نہیں ہوا۔ چند دنوں کے بعد انہوں نے پھر ڈیڑھ گھنٹے تک فون لگا کر اور میسیجیس بھیج کر مسئلہ حل کرنے کی کوشش کی مگر بے سود۔ تیسری مرتبہ پھر ایک گھنٹے تک کوشش کرتے رہے لیکن بے فائدہ۔ چوتھی مرتبہ جب انہوں نے آن لائن کوشش کرتے ہوئے بات کرنے کے لیے فون مجھے دے دیا تو میں نے ہلکے غصے بھرے لہجے میں بات کرنی شروع کردی۔ انہوں نے فورا فون مجھ سے لے لیا اور نارمل انداز میں ہی مسئلہ بتانا اور حل کرنے کی درخواست کرنی شروع کردی۔
مجھے فورا اپنی غلطی کا احساس ہوا اور یہ بھی سمجھ میں آیا کہ ان آفیسران کی ذہنی تربیت کی جاتی ہے کہ کچھ بھی ہوجائے غصہ نہیں کرنا چاہیے بلکہ ٹھنڈے دماغ سے حل کی کوشش کرنی چاہیے۔
واقعی صبر کرنا ایک بڑی اچھی اخلاقی صفت ہے۔ مجھے سیکھنے کی ضرورت ہے۔
ڈاکٹر عبدالماجد انصاری
ڈائریکٹر، گُڈ کیریکٹر کمپنی