بسم اللہ الرحمن الرحیم
Let's multiply GOODNESS
عام طور پر بچے بارہویں یا گریجویشن پاس ہونے کے بعد اپنے کیریئر کے متعلق سوچنا شروع کرتے ہیں۔ ایک این جی اور نے تعلیمی اداروں کے اشتراک سے گیارہویں کے بچوں کو ان کے والدین کے ساتھ جمع کرکے ان کی بروقت رہنمائی کرنے کے لیے چند پروفیشنلس کی تقاریر اور پھر ون ٹو ون مشورے کا بندوبست کیا تاکہ بچے صحیح وقت پر اپنے کیریئر کے متعلق سوچنا معلومات حاصل کرنا اور تیاری کرنا شروع کریں۔
میری اسکولس اور کالجیس کے ذمہ داران سے مودبانہ گزارش ہے کہ وہ اپنے تمام بچوں کی کیریئر کے متعلق بروقت رہنمائی کریں تاکہ وہ اپنی صلاحیتوں کا صحیح استعمال کرکے کامیابی حاصل کریں۔
ڈاکٹر عبدالماجد انصاری
ڈائریکٹر، گُڈ کیریکٹر کمپنی