بسم اللہ الرحمن الرحیم
Let's multiply GOODNESS
کیریئر گائیڈنس میں بچوں سے انفرادی گفتگو ہوئی۔ پوچھا گیا کہ آپ کے مستقبل کا کیا منصوبہ ہے؟ گیارہویں کے طالب علم نے جواب دیا۔ آئی اے ایس۔ اس کا مفصل کیا ہے؟ انڈین ایڈمنسٹریٹیو سروسیس۔ آئی اے ایس کے لیے کیا کرنا ہوتا ہے؟ مقابلہ جاتی امتحان پاس کرنا۔ کون سا امتحان؟ سول سروس امتحانات جو یو پی ایس سی منعقد کرتی ہے۔ اس امتحان میں آپ کب شرکت کرسکتے ہو؟ گریجویشن کے بعد۔
شاباش! گیارہویں کے طالب علم نے اپنے مستقبل کی ایسی فکر اور تیاری کی ہے جس سے اس کی کامیابی کے امکانات بہت زیادہ ہیں۔
کاش سارے بچے ایسے ہی فکر مند اور تیار رہیں۔
ڈاکٹر عبدالماجد انصاری
ڈائریکٹر، گُڈ کیریکٹر کمپنی