بسم اللہ الرحمن الرحیم 
Let's multiply GOODNESS 


ایک مالی ادارے میں کلرک سے گفتگو کرتے ہوئے میں نے سُنا کہ ایک صاحب قرض حاصل کرنے کی شرائط پوچھ رہے ہیں۔ کلرک نے جب ان کے متعلق سوالات پوچھے تو معلوم یہ ہوا کہ صاحب پہلے سے قرض میں ڈوبے ہوئے ہیں اور ایک قرض کی ادائیگی کے لیے دوسرا قرض لینے کے متمنی ہیں۔
آج کل اس بات پر تحقیق ہو رہی ہے کہ قرض میں ڈوبے افراد مسلسل ذہنی تناؤ کی وجہ سے کن کن بیماریوں کا شکار ہو جاتے ہیں۔ کیا ہی بہتر ہے کہ انسان روکھی سوکھی کھا کر اور اپنے موجود وسائل میں ہی سکون بھری زندگی گذارے بجائے اس کے کہ قرض کے بوجھ سے مسلسل بے سکونی کا شکار رہے۔ ہاں، بے حد مجبوری کی بات الگ ہے۔


ڈاکٹر عبدالماجد انصاری
 ڈائریکٹر، گڈ کیریکٹر کمپنی