بسم اللہ الرحمن الرحیم
Let's multiply GOODNESS
ایک تعلیمی ادارے میں مستقبل کے عزائم اور منصوبہ بندی کے متعلق رہنمائی کے پروگرام میں طلبہ سے بات چیت میں اہم باتیں سامنے آئیں۔
۱۔ کچھ طلبہ اپنے مقصد کے تعین میں ابھی بھی تذبذب کا شکار ہیں۔
۲۔ کچھ نے مقصد بنایا ہے لیکن ابھی بھی ڈھلمل یقین ہیں۔
۳۔ کچھ اپنے مقصد کا تعین کرچکے ہیں اور صرف اسی پر مطمئن ہیں۔
۴۔ کچھ نے مقصد کا تعین بھی کرلیا ہے اور اس کے متعلق بنیادی معلومات بھی حاصل کرنا شروع کردیا ہے۔
۵۔ کچھ نے عزم اور خوداعتمادی کے ساتھ مقصد طے کیا ہے۔ضروری معلومات بھی حاصل کرنا شروع کردیا ہے اور منصوبہ بند تیاری بھی کرنے لگے ہیں۔
آخر الذکر طلبہ کی کامیابی کے روشن امکانات ہیں اس لیے کہ تیاری کے بغیر کامیابی نہیں ملتی۔
ڈاکٹر عبدالماجد انصاری
ڈائریکٹر، گُڈ کیریکٹر کمپنی