بسم اللہ الرحمن الرحیم 
Let's multiply GOODNESS 

آپ کے رشتے داروں میں سے کئی افراد آپ کے خلاف سازشیں کررہے ہیں۔ سفر کے دوران ایک مسافر کو فون پر بات کرتے ہوئے جب یہ جملہ سُنا تو دل کی عجیب کیفیت ہوگئی اس لیے کہ اگر یہ جملہ صحیح ہے تو رشتے داروں کو ایسا نہیں کرنا چاہیے اور اگر یہ جملہ غلط ہے تو بے بنیاد باتوں سے کان بھرنا سنگین گناہ ہے۔ اس سے خوشگوار تعلقات میں کشیدگی پیدا ہوسکتی ہے۔
رشتوں میں تو محبت، انسیت، بھائی چارگی، اخوت، ہمدردی، رحمدلی، سخاوت، خلوص، ایمان داری، صداقت، خیر، ایثار، قربانی، خیر سگالی، مدد، دعائیں، آپسی مشورے، نیک نیتی، سچائی، وعدہ وفائی، وفاداری، اعتماد، اتحاد و اتفاق، نرم دلی، خوش گفتاری، خوشگواری، اچھا سلوک، درگذر، معاف کرنا، معافی مانگنا جیسے اوصاف ہونے چاہیے، سازش کی تو گنجائش ہی نہیں ہے۔

ڈاکٹر عبدالماجد انصاری
ڈائریکٹر، گڈ کیریکٹر کمپنی