بسم اللہ الرحمن الرحیم 
Let's multiply GOODNESS 

ایک ادارے کی راہداری کی دیوار پر ایک بامعنی جملہ آویزاں دیکھا۔
The only way to complete the work is to start it.
کسی کام کو مکمل کرنے کا واحد راستہ یہ ہے کہ اسے شروع کیا جائے۔
نئے کام کی شروعات کرنے میں اکثر جھجھک حائل ہوتی ہے۔ ناکامی اور نقصان کا ڈر گھیر لیتا ہے۔ وقت، محنت اور سرمائے کے ضائع ہو جانے کا خدشہ ہوتا ہے لیکن جو افراد ان تمام مفروضات سے باہر نکل کر ہمت سے شروعات کردیتے ہیں وہی کامیابی کی طرف گامزن ہوجاتے ہیں۔ جب تک کام کی شروعات ہی نہ کی جائے، کامیابی کے متعلق سوچنا بھی فضول ہے۔

ڈاکٹر عبدالماجد انصاری
ڈائریکٹر، گُڈ کیریکٹر کمپنی