بسم اللہ الرحمن الرحیم
Let's multiply GOODNESS
شئیرنگ رکشے میں جب میں سوار ہوا تو ڈرائیور صاحب پہلے سے موجود مسافر سے بے تکلفی سے بات کررہے تھے۔ ڈرائیور صاحب نے کہا کہ مجھے فیمیلی کے ساتھ جلدی میں وطن جانا تھا۔ اگر فلاں تاریخ کو نہیں پہنچتا تو میرا بڑا نقصان ہو جاتا۔ اس دن دو ٹرینیں رد ہو گئی۔ مجھے پہنچنا ضروری تھا۔ ایسے میں میرے فلاں دوست نے یہ اچھا مشورہ دیا کہ میں کرائے کی گاڑی لے لوں اور خود ڈرائیو کرتے ہوئے پہنچ جاوں۔ میں نے ضروری کاغذات بنوائے اور فیمیلی کو لے کر، بہت سارا گھر کا کھانا لے کر نکل پڑا۔ ہم سب پکنک کے طور پر، رُکتے رُکتے، ہنسی مذاق کرتے، خوب مزے سے سفر کرکے چھتیس گھنٹے بعد وطن پہنچ گئے۔
سچا دوست وہی ہوتا ہے جو بروقت اور صحیح مشورہ دے۔
ڈاکٹر عبدالماجد انصاری
ڈائریکٹر، گُڈ کیریکٹر کمپنی