بسم اللہ الرحمن الرحیم 
Let's multiply GOODNESS 

ایک ادارے کی راہداری کی ایک دیوار پر یہ ترغیبی جملہ آویزاں تھا۔
It always seems impossible till it is done.
ہر کام ہمیشہ ناممکن لگتا ہے جب تک کہ مکمل کر نہ لیا جائے۔
اگر ہم غور سے دنیا کے معاملات دیکھیں تو بہت سارے انوکھے کام جو آج کر لیے جاتے ہیں کچھ عرصہ پہلے تک ناممکن سمجھے جاتے تھے۔ 
جو لوگ دُھن کے پکے ہوتے ہیں وہ ناممکن لفظ سے نفرت کرتے ہیں اور اپنی ہمت اور قابلیت کی بنیاد پر ناممکن کو ممکن بنادیتے ہیں۔
نا ممکن کو ممکن بنانے کے لیے صرف ایک شرط ہے اور وہ ہے کوشش۔

ڈاکٹر عبدالماجد انصاری
ڈائریکٹر، گُڈ کیریکٹر کمپنی