بسم اللہ الرحمن الرحیم 
Let's multiply GOODNESS 

پہلے سے وقت طے کرکے میں پرنسپل سر کی آفس میں تین بجے پہنچا۔ بچوں میں اخلاقی تربیت کے گُڈ کیریکٹر کمپنی کے طریقہ کار اور حکمت عملی پر سر کو تفصیل بتائی گئی۔ سر نے فوراً سُپروائزر صاحبہ کو آفس میں بُلایا۔ انہیں تفصیلات بتائی گئی۔ ان سے مشورہ کرکے سر نے اساتذہ کو, جو امتحان ختم ہونے کی وجہ سے فرصت میں تھے، اپنی آفس میں ہی بُلالیا۔ سر نے خود اسٹاف سے خطاب کیا اور طلبہ میں اخلاقی قدروں کی ضرورت پر زور دیا۔ بعد میں احقر نے کمپنی کے مقصد اور طریقہ کار پر گفتگو کی۔ 
ساڑھے چار بجے تک فیصلہ کر لیا گیا کہ بچوں کی اخلاقی تربیت کرنے کا سلسلہ شروع کیا جائے گا۔
ایک اچھے ایڈمنسٹریٹر جھٹ پٹ، بروقت، صحیح، اہم اور بڑے فیصلے کرتے ہیں جس سے ادارے کے مسائل حل ہوتے ہیں اور ہمہ جہت ترقی ہوتی ہے۔


ڈاکٹر عبدالماجد انصاری

ڈائریکٹر، گُڈ کیریکٹر کمپنی