بسم اللہ الرحمن الرحیم
Let's multiply GOODNESS
یہ واقعہ ایک محترم قاری صاحب نے فون پر بیان کیا اور گذارش کی کہ قلم بند کیا جائے۔
راستہ چلتے وقت میں نے دیکھا کہ تین لڑکے بازو بازو میں قطار بناکر، ایک دوسرے کے کاندھے پر ہاتھ رکھے، اپنے میں مگن ہولے ہولے چل رہے ہیں۔ ایسے میں ایک صاحب کو جلدی سے اپنی منزل پر پہنچنا تھا لیکن انہیں آگے بڑھنے کا راستہ نہیں مل رہا تھا۔
راستہ چلنے کے آداب میں یہ ہے کہ سڑک کے کنارے سے چلیں، اگر کسی کو جلدی ہو تو اسے فورا راستہ دے دیں اور بے خیالی سے نہ چلیں ورنہ حادثہ ہوسکتا ہے۔
ڈاکٹر عبدالماجد انصاری
ڈائریکٹر، گُڈ کیریکٹر کمپنی