بسم اللہ الرحمن الرحیم 
Let's multiply GOODNESS 


ایک تعلیمی ادارے میں اساتذہ کے ساتھ بچوں کی اخلاقی تربیت کرنے کے عنوان پر چند دنوں کے بعد کی میٹنگ طے ہوئی۔ جس دن میٹنگ تھی صبح سے ہی زوردار بارش ہونے لگی۔ حتی کہ ارباب حکومت نے اسکولوں میں چھٹی ظاہر کردی۔
ایسی صورت میں آن لائن میٹنگ کرنے کا حل نکالا گیا۔ جب اسکول کے ذمہ دار کو آن لائن میٹنگ کے متعلق بتایا گیا تو ان کی طرف سے یہ حیرت انگیز خوشی آمیز جواب آیا کہ موسلا دھار بارش اور چھٹی ہونے کے باوجود اساتذہ میٹنگ میں آئیں گے اور جب میٹنگ کے لیے ہم لوگ پہنچے تو اساتذہ موجود تھے۔  
اخلاقی تربیت کے متعلق اساتذہ کی سنجیدگی اور احساسِ ذمہ داری کو سلام۔ ایسے اساتذہ کی بدولت ہی اسکولیں ترقی کرتی ہیں۔ ایسے اساتذہ ملک و قوم کا قیمتی سرمایہ ہیں ان کی قدر کرنا ہم سب کا فرض ہے۔

ڈاکٹر عبدالماجد انصاری
ڈائریکٹر گُڈ کیریکٹر کمپنی