بسم اللہ الرحمن الرحیم
Let's multiply GOODNESS
اساتذہ سے گفتگو کرتے وقت ایک استاد نے بچوں میں اچھی عادت پروان چڑھانے کی ایک آسان اور کارآمد ترکیب بتائی۔ فرمایا کہ میں نے بچوں کو بتاکر چاکلیٹ کا باکس لاکر رکھ دیا ہے اور ان سے کہا ہے کہ جو بچہ بھی ہفتہ بھر کلاس میں سیدھا پیر رکھ کر داخل ہوگا وہ نئے ہفتے کے پہلے دن یعنی کہ پیر کو اس باکس میں سے ایک چاکلیٹ لے لے۔
سر نے بتایا کہ اس ترغیب سے بچے ادب کے ساتھ کلاس میں داخل ہونے لگے ہیں اور ان میں اچھی عادتیں اپنانے کا جذبہ اور شوق پیدا ہورہا ہے۔ واہ سر جی! شاباش۔
سزا کے مقابلے میں ترغیب موثر ترکیب ہے۔
ڈاکٹر عبدالماجد انصاری
ڈائریکٹر گُڈ کیریکٹر کمپنی