بسم اللہ الرحمن الرحیم
Let's multiply GOODNESS
میں اسکوٹر چلارہا تھا۔ راستے میں سڑک پر ہی میرے بچپن کے ایک ساتھی برسوں کے بعد ملے۔ وہ سائیکل چلارہے تھے۔ چلتے چلتے انہوں نے رسمی بات چیت کے بعد یہ بتایا کہ میں آج سکون والی زندگی گذار رہا ہوں اس لیے کہ ہمیشہ صرف حلال کمایا اور وہی بچوں کو کھلایا ہے۔ انہوں نے بتایا کہ حلال روزی کمانے کی خاطر انہوں نے ایک ایسی نوکری بھی قبول کر لی تھی جس کے لیے انہیں روزانہ دس کلو میٹر سائیکل چلانی پڑتی تھی۔ فرمایا کہ میرے پاس بہت زیادہ دولت نہیں ہے لیکن سارے بچے اپنا اپنا کمارہے ہیں اور یہ کہ حلال کمانے، کھانے اور کھلانے کی وجہ سے آج مجھے ہر طرح کا سکون اور اطمینان حاصل ہے۔
سچ ہے سچائی اور ایمانداری کے راستے میں ہی اصل کامیابی اور دلی سکون ہے۔ کاش ہر فرد کو یہ بات سمجھ میں آجائے۔
ڈاکٹر عبدالماجد انصاری
ڈائریکٹر، گُڈ کیریکٹر کمپنی