بسم اللہ الرحمن الرحیم
Let's multiply GOODNESS
ایک معروف اسکول کے اساتذہ کے ساتھ بچوں کی تربیت کرنے کے عنوان پر ایک کامیاب پروگرام کا انعقاد کیا گیا۔ بعد میں سوشل اور پرنٹ میڈیا کے لیے اس پروگرام کی ایک جامع روداد لکھی گئی۔
ایک اہم بات یہ تھی کہ پروگرام کی تمام تر تیاری اور انعقاد کی ذمہ داری محترم پرنسپل صاحب نے بحسن و خوبی نبھائی لیکن روداد میں کہیں بھی اپنا نام نہیں لکھوایا اور نہ ہی کسی فوٹو میں نظر آئے۔ انہوں نے اپنے علاوہ سب کے نام لکھوائے اور سب کے فوٹوز شئیر کیے۔
جو انسان خود کو چھوٹا بتاتا ہے وہ اصل میں بڑا ہوتا ہے۔ قربان جائیں پرنسپل صاحب کی کسرِ نفسی پر۔
ڈاکٹر عبدالماجد انصاری،
ڈائریکٹر گُڈ کیریکٹر کمپنی