بسم اللہ الرحمن الرحیم
Let's multiply GOODNESS
بچوں کی اخلاقی تربیت کیسے کریں؟ اس عنوان پر گفتگو کے بعد ایک استاد نے یہ سوال پوچھا کہ اگر ہم بچوں کی اخلاقی تربیت کر بھی دیں تو معاشرے میں انہیں بگاڑنے والے کئی عوامل ہیں۔ کبھی ان کے گھر کا ماحول اچھا نہیں ہوتا تو کبھی موبائل وجہ بنتا ہے۔ کبھی بُری صحبت تو کبھی بد اخلاق رشتے دار انہیں بد کردار بنادیتے ہیں۔ ایسے میں صرف بچوں کو سدھارنے سے کیا ہوگا؟
ادباً یہ عرض کیا گیا کہ بچوں کو بلند اخلاقی شخصیت بنانے سے بچے خود سدھر جائیں گے اور اُن کے ذریعے معاشرے کے دوسرے بگڑے یا بگاڑنے والے سارے عوامل کو بھی سدھارا جاسکتا ہے۔ بچوں کو اخلاقی سفیر (ایتھیکل امباسڈر) بنا دیا جائے بس۔
ڈاکٹر عبدالماجد انصاری
ڈائریکٹر، گُڈ کیریکٹر کمپنی