بسم اللہ الرحمن الرحیم
Let's multiply GOODNESS
شدید ضرورت کے تحت ایک فرد کو کچھ وقت کے لیے رقم فراہم کی گئی۔ وعدے کے مطابق انہوں نے کچھ اقساط ادا بھی کی لیکن پھر ادائیگی بند کردی گئی۔ تقاضے کیے گئے لیکن بے سود۔ کچھ دنوں کے بعد یہ معلوم ہوا کہ ان کے جواں سال اکلوتے بیٹے کا ناگہانی حادثے میں انتقال ہوگیا۔ ان حالات میں رقم کا تقاضا کرنا بند کردیا گیا۔ لیکن کچھ عرصے کے بعد ایک دن انہوں نے ساری رقم واپس کردی۔
تجربہ یہ بتاتا ہے کہ زیادہ تر معاملات میں لوگ مجبوراً دیری کرتے ہیں، نیت صحیح ہوتی ہے۔ بس ہمیں صبر کرنا چاہیے اس سے بہت فائدہ ہوتا ہے۔
ڈاکٹر عبدالماجد انصاری
ڈائریکٹر، گُڈ کیریکٹر کمپنی