بسم اللہ الرحمن الرحیم
Let's multiply GOODNESS
ایک ادارے کے سربراہ کی آفس میں مجھے دس منٹ بیٹھنے کا موقع ملا۔ اس درمیان جتنے بھی معاملات یا مسائل ان کے سامنے پیش کیے گئے انہوں نے فوراََ فیصلے کیے۔ کسی بھی کام کو ملتوی نہیں کیا۔ سمجھ میں یہ آیا کہ اس ادارے میں فیصلے اور کام کرنے کی رفتار بہت تیز ہے۔ آج کا فیصلہ آج ہی کیا جاتا ہے۔ اور جلدی کے چکر میں بلائنڈ ڈیسیجن نہیں لیے جاتے۔ بلکہ سوچ سمجھ کر مگر جلد فیصلے کیے جاتے ہیں۔ اس وجہ سے ادارہ ترقی کی نئی منزلیں طے کرتے جارہا ہے۔
اکثر اداروں میں فیصلوں کو ملتوی کیا جاتا ہے۔ اس سے کاموں کی رفتار کم یا ختم ہو جاتی ہے۔ ملتوی شدہ کام کو دوبارہ کرنے کے لیے دوبارہ محنت کرنی اور وقت دینا پڑتا ہے۔ اس لیے بہتر یہی ہے کہ جہاں تک ممکن ہو، بروقت، جلدی اور صحیح فیصلے کرنے چاہیے۔ اس سے اداروں کو متعدد فائدے ہوتے ہیں۔
ڈاکٹر عبدالماجد انصاری
ڈائریکٹر، گُڈ کیریکٹر کمپنی